کوہاٹ،سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ کے دوران جاں بحق ہونیوالے 5افراد کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا
منگل 20 جون 2017 23:19
(جاری ہے)
ٹریفک حادثے میں جاں بحق پانچوں افرادآپسمیں قریبی رشتہ دار تھے جو روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے گزشتہ دنوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے کار حادثے میں انکی موت واقع ہوگئی تھی۔
پانچوں افراد کار میں سفرکررہے تھے کہ راستے میں اچانک بریک فیل ہونے کے باعث انکی گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کے قریب پہاڑی تودے سے ٹکر ا گئی تھی جسکے نتیجے میں انکی موٹر کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور اس حادثے میں کار سوار پانچوں افراد کی موقع پر موت واقع ہوگئی تھی۔بعد ازاں انکی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے سرد خانے میں رکھا گیا تھا اور ایمیگریشن قوانین کی تمام تر کاروائی مکمل ہونے کے بعدانکی میتیں پاکستان منتقل کرکے اپنے آبائی علاقوں میں تدفین کی رسومات رات گئے تک مکمل کرلی گئی اور انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومین کے جنازے ایک ساتھ اٹھنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا اورپورے علاقے کی فضاء سوگوار رہی۔جنازوں میں مقامی افراد کے علاوہ قریبی علاقوں کے ہزاروں عمائدین نے شرکت کی اور تدفین کے موقع پر اسوقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جب مرحومین کے لواحقین اور رشتہ دار دہاڑے مار مار کر روتے رہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.