جامعہ بلوچستان نے اپنی سمت کا تعین کردیا،سمسٹر سسٹم کے نفاذ سے تعلیمی معیار میں مذید بہتر ی لائی گئی ہے،وائس چانسلر
ماضی میں غلط پالیسیوں اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے جامعہ کے تمام شعبہ جات تباہی سے دوچار رہے ، اب کسی کو بھی جامعہ کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا اجلاس سے خطاب
منگل 20 جون 2017 23:30
(جاری ہے)
اجلاس سے وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جامعہ بلوچستان نے اپنی سمت کا تعین کردیا ہے جو ترقی و کامرانی کی جانب گامزن ہے۔
جس نے تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی حوالے سے گزشتہ برسوں میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جس کے چاروں ستون مضبو ط اور مالی حوالے سے ایک مستحکم ادارہ ہے اور تمام معاملات رولز اینڈ ریگولیشن کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک عرصے سے جامعہ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے مگر ایک بات بھی ثابت نہ کرسکے۔ کیونکہ الزام لگانا آسان جبکہ اسے ثابت کرنا مشکل ہے ماضی میں غلط پالیسیوں اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے جامعہ کے تمام شعبہ جات تباہی سے دوچار رہے اب کسی کو بھی جامعہ کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی نے تما معاملات کا جائزہ لیا فیسز کو کم اور 2016کی حالت پر بحال کردیا گیا ہے۔گزشتہ تین برسوں سے 100فیصد داخلہ پالیسی پر جامعہ کارمند ہے اور ہمارا مقصد یونیورسٹی کی ترقی اور معیاری تعلیم کا فروغ ہے۔ اور سمسٹر سسٹم کے نفاذ سے تعلیمی معیار میں مذید بہتر ی لائی گئی ہے۔ اب طلبہ کے پاس پڑھائی کے علاوہ اور کوئی ٹائم نہیں ہے۔ کلاسز شام تک جاری اور لائبریری میں پیر رکھنے کی جگہ نہیں جو ثابت کرتا ہے کہ ہمارے طلبہ کو تعلیم کے سوا کسی اور سرگرمیوں سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جامعہ کو تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی حوالے سے ملک کے اہم تعلمی اداروں میں شمار کیا جارہا ہے۔ جس کی ترقی کے لئے دن رات ایک کر کے تمام توانائیاں صرف کی گئی ہیں۔ کرپشن کا خاتمہ اور احتسابی عمل کو بحال کیا گیا ہے۔ ہم نے اداروں کو مضبوط اور خود م مختار بنا دیا جس کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یونیورسٹی کو ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.