سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے اپنے بیٹے محمدبن سلمان کوولی عہدمقررکردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 جون 2017 16:06

سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے اپنے بیٹے محمدبن سلمان کوولی عہدمقررکردیا
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21جون2017ء) : سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اپنے بیٹے کوولی عہد مقررکردیاہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہدکے عہدے پرسعودی فرمانرواشاہ سلمان اپنے بیٹے کوتعینات کردیاہے۔ سعودی فرمانرواکے بیٹے محمدبن سلمان معاشی پروگرام کے خالق ہیں۔

(جاری ہے)

نئے ولی عہد محمدبن سلمان نے کہا کہ محمد بن نائف کے مشوروں کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔ سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بیعت کرلی ہے۔ نئے ولی عہدکی تقرری پرسابق ولی عہدشہزادہ بن نایف نے اظہارمسرت کرتے ہوئے کہا کہ سمیں اب آرام کروں گا۔ دوسری جانب نئے ولی عہد کی تقرری کے ساتھ ہی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔