حکومت خیبر پختونخوا نے فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر تعلیم
بدھ 21 جون 2017 22:50
(جاری ہے)
اجلاس میں فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس کے زیر اہتمام مختلف جاری پروگراموں جن میں گرلز کمیونٹی سکولز کا قیام،اقراء فروغ تعلیم ووچرز سکیم،تعمیر سکول پروگرام،روخانہ پختونخوا پروگرام اور جیلوں میں لٹریسی سنٹرز کا قیام شامل ہیں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم، صحت اور اداروں کی درستگی صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹس ہیںاوربفضل اللہ تعالیٰ ہمیںاس اہم مقصد میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح ہم بھی ان اربوں روپے پر ذاتی نمود و نمائش اوروقتی شہرت حاصل کر سکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا بلکہ تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے اور قوم کے وسیع ترمفاد میں ایسے اقدامات کئے جن کا ثمر آج قوم کو معیای تعلیم، بہتر طبی سہولیات اور رشوت و اقرباء پروری سے پاک اداروں کی شکل میں مل رہا ہے۔ عاطف خان نے کہا کہ تعلیم عام کرنے اورسرکاری سکولوں کو ہر لحاظ سے ماڈل بنانے کے لئے بجٹ کاریکارڈ 28فیصد حصہ تعلیم کے لئے مختص کیاہے اور سکولوں میں صرف ناپیدسہولیات کی فراہمی پر اب تک 25ارب سے زیادہ روپے خرچ کر چکے ہیںجبکہ21لاکھ میں سے 14لاکھ بچوں کو ٹاٹ سے اٹھا کرکرسیوں پربٹھایاہے۔آئی ٹی لیب کی تعداد179سے بڑھاکر1340کردیاہے جبکہ 11سو سکولوںمیںڈیجیٹل انٹرایکٹیو بورڈزلگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی ہمیشہ سرکاری سکولوں کا سب سے بڑا مسئلہ رہاہے جسے مستقل طور پر حل کرنے کے لئے گزشتہ4سالوں کے دوران 40ہزار اساتذہ خالصتاً میرٹ پربھرتی کئے ہیںجبکہ آئندہ سال مزید 15ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیںگے۔اسی طرح سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے آن لائن ایکشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیاہے اور انشاء اللہ عالمی معیار کے مطابق سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.