ویمن یونیورسٹی مردان نے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تمام شرائط پوری کرتے ہوئے ہائرایجوکیشن کمیشن سے منظوری حاصل کرلی

جمعرات 22 جون 2017 12:32

ویمن یونیورسٹی مردان نے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تمام شرائط پوری کرتے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)ویمن یونیورسٹی مردان نے قلیل مدت میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تمام شرائط پوری کرتے ہوئے ہائرایجوکیشن کمیشن سے منظوری حاصل کرلی، خیبرپختونخوا میں خواتین کیلئے بننے والی اس یونیورسٹی نے صرف 9ماہ کی قلیل مدت میں ایچ ای سی سے منظوری حاصل کرلی، اس طرح خیبرپختونخوا میںیہ پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے جس نے کم وقت میں این اوسی حاصل کرلی،وائس چانسلرویمن یونیورسٹی مردان غزالہ یاسمین کے مطابق یونیورسٹی پچھلے سال بنی تھی اورانہوںنے جولائی 2016ء میں بطورسربراہ جامعہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی ۔