اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کی چھٹیوںپر ون ویلنگ کرنیوالے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ،
سپیشل سکواڈ تشکیل دیدیا گیا شہری بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں،ون ویلنگ کرنیوالوںکو بھاری جرمانہ ،موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دی جائیگی ،ایس ایس پی ٹریفک
جمعہ 23 جون 2017 16:43
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک اور عید الفظر کے دوران موٹر سائیکل استعمال کرنے والے اور دیگر شہریوں کے جان و مال کے تحفط کویقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں،اسی سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے تما م زون کے انچارج صاحبان کو مناسب ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کسی سورت رعائت نہ برتی جائے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد کی مختلف اہم شاہراہوں پر ناکہ جات لگائیں گے اس کے ساتھ ساتھ بغیر ہیلمٹ،سائیڈ مررز،خراب ہیڈ لائٹس،ریر لائٹس اورانڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ، اس موقعہ پرایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں تاکہ ہر صورت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دی جائے گی تاکہ حادثات میںہر ممکن کمی لائی جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.