اعلی کارکردگی پر ضلع راولپنڈی کے 35 ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف اور صفائی عملہ میں12لاکھ روپے مالیت کے خدمت ایوارڈتقسیم
صحت خد مت ایوارڈکی تقسیم دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی محنت کا صلہ ہے ، راجہ جاوید اخلاص
جمعہ 23 جون 2017 18:24
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، پارلیمانی سیکرٹری برائے کیبنٹ ڈویژن و رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہاکہ وزیر اعلی شہباز شریف نے انسانیت کی خدمت کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خدمت کارڈ سے نوازا ہے کیونکہ یہ لوگ شہری اور دیہاتی علاقوں میں یکساں طور پر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں تمام مشکلات کے باوجود سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ صحت خدمت کارڈ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی اعلیٰ خدمت کا صلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیا ت میسر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بنیادی مراکز صحت میں عملہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائیگااور نئی یونین کونسلوں میں بھی بنیادی مراکز صحت قائم کئے جائیں گے اور ٹراما سنٹر گجر خان میں خالی آسامیوں پر جلد بھرتیاں کی جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے بہترین کارکردگی دیکھانے والے سرکاری ملازمین کی خدمت کے اعتراف میں مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انہو ں نے صحت خدمت ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور صفائی پر مامور عملہ کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں اسی جذبہ سے جاری رکھیں ۔قائم مقام کمشنر طلعت محمود گوندل نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہاز شریف کی زیر قیادت اقدامات سے صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عوام کو ریلیف ملا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مری اور واہ میں دو ہسپتالوں پر تیزی سے کام جا ری ہے جہاں علاج معالجہ کی اعلی سہولیات میسر ہونگی اور وزیر اعلی شہباز شریف کا ویژن ہے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائی جائیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد بٹ نے کہاکہ ماہرین کی ایک ٹیم نے میرٹ پر بہترین کاکردگی مظاہر ہ کرنے والے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور صحت کے عملہ کا انتخاب کیا ہے تاکہ ان میں صحت خدمت ایوارڈ تقسیم کئے جا سکیں۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی سطح پر خدمت ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو ایک موجودہ بنیادی تنخواہ کے برابر ایوارڈ دیا جائیگا جبکہ ڈویژنل اور صوبائی سطح پر خدمت ایوارڈحاصل کرنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کو دو موجودہ بنیادی اور تین موجودہ بنیادی تنخواہوں کے برابر ایوارڈ دیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.