اسرائیل نے نئے نامزد ہونے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورے کی دعوت دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 جون 2017 21:19

اسرائیل نے نئے نامزد ہونے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء) اسرائیل نے نئے نامزد ہونے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورے کی دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو ولی عہد بننے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ یہ دعوت کسی اسلامی ملک نہیں بلکہ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ملک اسرائیل کی جانب سے دی گئی ہے۔

شہزادہ سلمان کو اسرائیل کے حساس اداروں کے سربراہ اور وزیر کاٹز نے دورے کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کو تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ اسرائیل سعودی عرب کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہم نے دیکھا کہ آپ کتنے اچھے میزبان ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ آپ اسرائیلی وزیراعظم کو بھی اپنے ملک کے دورے کی دعوت دیں تاکہ تعلقات میں بہتری آ سکے۔ سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ایران ہے اس لیے دونوں ممالک کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔