والدہ سے بات کیے بغیر میچ کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اترتا:سرفراز احمد

ہفتہ 24 جون 2017 13:21

والدہ سے بات کیے بغیر میچ کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اترتا:سرفراز ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جون۔2017ئ) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ والدہ سے بات کیے بغیر میچ کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اترتے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی شروع سے عادت ہے کہ وہ میچ کے لیے گراﺅنڈ میں اترنے سے قبل والدہ سے بات ضرور کرتے ہیں،والدہ نہ ملیں تو وہ بھائی یا بہن سے گفتگو کرتے ہیں ۔سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ فائنل کے دن والدہ نے عمرے کے لیے جانا تھا اس لیے صبح صبح ہی ان سے بات کرلی تھی ۔