خواتین کو کپاس کو محفوظ طریقہ سے چننے کے لئے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 24 جون 2017 15:43

خواتین کو کپاس کو محفوظ طریقہ سے چننے کے لئے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس چننے والی خواتین کو کپاس کو محفوظ طریقہ سے چننے کے لئے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے کپاس چننے والی خواتین کپاس کی چنائی کرتے ہوئے اسے محفوظ کرنے کا طریقہ اختیار نہیں کرتیں جس وجہ سے چنی ہوئی کپاس کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمت کم ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بوجہ ایںزمیندار کا قیمتی سرمایہ ضائع ہو جاتا ہے۔ محکمہ زراعت نے اس امر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ میں ملازم زراعت آفیسر خواتین کو کپاس کی چنائی کے بارے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بعد ازاں کھیتوں میں کپاس کی چنائی کرنے والی خواتین کو کپاس کو محفوظ طریقے سے چننے کی تربیت فراہم کریں گی۔اس تربیت کا پہلا مرحلہ جولائی میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ اگست اور ستمبر میں جاری رہے گا۔