کراچی، سائٹ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ، کئی مشتبہ افراد زیرحراست

سی ٹی ڈی نے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا

ہفتہ 24 جون 2017 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) کراچی سائٹ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعے کے بعد مختلف علاقوںسے کئی مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیاجبکہ حوالے سیسی ٹی ڈی نے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا،تفصیلات کے مطابق کراچی سائٹ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعے کے بعد مختلف علاقوںسے کئی مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیاجبکہ حوالے سیسی ٹی ڈی نے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کا آغاز کردیاسی ٹی ڈی حکام کا علاقے کی جیو فنسنگ کرانے کا فیصلہ، سی ٹی ڈی حکام نے واقعے سے متعلق مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردیں ہین اور دسری جانب جائے وقوعہ سے جڑیعینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس اورسی ٹی ڈی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اورنگی ٹائون بلدیہ ٹائون مہاجرکیمپ میٹروول سائٹ بنارس،اورشیرشاہ کے علاقوںمیںچھاپے مارکرمتعددمشتبہ افرادکوحراست میں لے لیاپولیس حراست میں لیے گئے افرادسے تفتیش کررہی ہے اورعینی شاہدین کی مددسے ملزمان کی شناخت پرعمل جاری ہے ،پولیس نے حال ہی میںجیل سے رہاہونے والے کالعدم تنظیم اورجرائم پیشہ افرادسے تعلق رکھنے والے افرادکاریکارڈطلب کرلیاہے ۔#

متعلقہ عنوان :