بھارتی فوجیوں کے بعد افغان فوجی بھی ناقص خوراک ملنے کا شکوہ کرنے لگے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 جون 2017 19:59

بھارتی فوجیوں کے بعد افغان فوجی بھی ناقص خوراک ملنے کا شکوہ کرنے لگے
کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2017ء) بھارتی فوجیوں کے بعد افغان فوجی بھی ناقص خوراک ملنے کا شکوہ کرنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف بھڑکیں مارنے والے بھارت اور افغانستان کے فوجیوں کی حالت شاید دنیا کی تمام افواج میں سب سے بدتر ہے۔ محدود وسائل کے باجود پاکستانی فوجیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن دوسری جانب معاشی طاقت کا دعوی کرنے والے بھارت کے فوجیوں کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ نا صرف بھارت بلکہ افغانستان جسے کروڑوں ڈالر بیرونی امداد موصول ہوتے ہے اس کے فوجیوں کی حالت بھی بدترین ہے۔ کچھ عرصہ قبل کچھ بھارتی فوجیوں کی جانب سے ناقص خوراک فراہم کرنے کے انکشاف نے بھارت کو دنیا بھر میں کوب رسوا کروایا تھا۔ اب افغان فوجیوں نے بھی ناقص خوراک فراہم کیے جانے کا شکوہ کیا ہے۔ فوجیوں کی شکایات سامنے آنے کے بعد افغان حکومت نے 2 فوجی افسران کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :