حیدرآباد میں عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
عید کے پہلے اور دوسرے روز بھی حیدرآباد شہر اور لطیف آباد کے ایک درجن سے زائد مقامات پر بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین روک لی، انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ لوگوں نے اندھیروں میں عید کی خوشیاں منائیں
بدھ 28 جون 2017 14:18
(جاری ہے)
ہم اندھیروں میں عید گزارنے پر مجبور ہیں۔
حیسکو حکام ہماری شکایات سننے کے لئے تیار نہیں۔ آمانی شاہ کالونی یونٹ نمبر 12 نزد شاندار باڈی باڈلنگ کے علاقے میں واپڈا کے تین ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث علاقہ مکینوں نے خدا حافظ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ روز ٹرانسفارمز جل گیا تھا۔ اطلاع دینے کے باوجود علامہ اقبال سب ڈویژن نے ٹرانسفارمز تبدیل یا مرمت نہیں کیا۔ لوگ شدید گرمی اور اندھیرے میں عید منانے پر مجبور ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹکی گھٹی، ساٹھی پاڑا، لیاقت کالونی، لطیف آباد کے علاقے شاہ نجف کالونی، کرسچن کالونی نمبر 5، حالی روڈ، تین نمبر تالاب، چوہان کانٹا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر نذر آتش کرکے سڑک بلاک کردی اور حیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ حیسکو نے عید پر بھی ہمیں بجلی سے محروم کردیا۔ گزشتہ کئی روز سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری تھی کہ عید کے دوسرے روز بھی ہم بغیر بجلی کے عید منانے پر مجبور ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.