شہر میں دوبارہ مویشی لانے والے گوالوں کی فہرستیں تیار

جمعہ 30 جون 2017 14:35

شہر میں دوبارہ مویشی لانے والے گوالوں کی فہرستیں تیار
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء)شہر میں دوبارہ مویشی لانے والے گوالوں کی فہرستیں تیار کرکے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فراہم کردی گئی ہیں تاکہ ان گوالوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے میں آسانی ہو یادرہے کہ رمضان المبارک سے قبل مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا گیا اور شہر بھر سے تمام مویشی گوالہ کالونی میں منتقل کردیئے گئے مگر بعد ازاں بعض گوالے دوبارہ شہر میں مویشی لے آئے مگر اب انتظامیہ نے عدالت میں جواب دینے کے علاوہ گوالوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد گوالے اپنے مویشی گوالہ کالونی سے دوبارہ آبادیوں میں لے آئے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں سیوریج کا نظام ایک بار پھر بری طرح متاثر ہونے لگا ہے جس کا ثبوت حالیہ بارش تھا جس نے شہر بھر میں جل تھل کردیا جانوروں کا تمام تر فضلاء اور چارہ جات سیوریج لائن میں داخل ہونے سے بری طرح متاثر ہوگیا ہے جس پر انتظامیہ نے گوالوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے اور ایک دو روز میں میٹنگ کرکے گوالوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جائیگا۔