محکمہ زراعت کا پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 30 جون 2017 14:44

محکمہ زراعت کا پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے پروگرام شروع کرنے کا ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء)محکمہ زراعت نے پھل کی مکھی پر قابو پانے کے لئے سالانہ مینجمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اس مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ماہ اقدامات کرنے کے بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں پسند کئے جانے والے پاکستان کے تین اہم ترین پھلوں کی برآمدات میں رکاوٹ ختم کرنے کے لئے 227.610 ملین روپے کا منصوبہ شروع ہے ، اس منصوبہ سے آم ،امردواورکینو کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔

منصوبہ کے تحت کل 50,000 ایکڑ پر پھل کی مکھی کا کنٹرول کیا جائے گا جس میں 20,000 ایکڑ پر آم کے باغات ، 26500 ایکڑ پر ترشاوہ باغات اور 3500 ایکڑ پر امرود کے باغات شامل ہیں۔ پھل کی مکھی نرم پھل پر ڈنگ مار کر اس کے اندر انڈے دیتی ہے جو بعد میں سنڈی اور پروانہ بن کر ظاہر ہوتے ہیں اور اگلی نسل تیار کرتے ہیں۔ سال میں کم از کم اس کی 10 سے 13 نسلیں چلتی ہیں۔ پاکستان میں اس کی دو اقسام قابل ذکر ہیں جن میں زونیٹا اور ڈارسیلوز پائی جاتی ہیں۔