آرمی چیف سے ملاقات کے بعد پاراچنار میں دہشتگردوں کی کارروائی کے بعد شروع ہونے والا دھرنا ختم

مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،ْ قبائلی رہنما علامہ مزمل حسین فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کو شہید پیکیج اور سرکاری نوکری دی جائے گی ،ْ یہ پیکیج ملک کے دیگر علاقوں کے برابر ہوگا ،ْ گفتگو

جمعہ 30 جون 2017 20:30

آرمی چیف سے ملاقات کے بعد پاراچنار میں دہشتگردوں کی کارروائی کے بعد ..
پارا چنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) پاراچنار میں دہشت گردوں کی کارروائی کے بعد شروع ہونے والا دھرنا قبائلی عمائدین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر قبائلی رہنما علامہ مزمل حسین کا معاملات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کو شہید پیکیج اور سرکاری نوکری دی جائے گی ،ْ یہ پیکیج ملک کے دیگر علاقوں کے برابر ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارہ چنار کے مرکزی بازار میں 2 بم دھماکوں میں 75 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :