ہم نہ کل جھکے نہ اب جھکیں گے، آج بھی ثابت قدم ہیں،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی

وقت اورحالات نے ثابت کیا ہردورمیںحق پرستی کی پاداش میںایم کیوایم کے کارکنان کوجیلوںمیںرکھاگیاہے پاکستان کی ریاست نے جوجھوٹے اوربھونڈے الزامات لگائے تھے وہ سب غلط ثابت ہوگئے ،ڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان میرے اورساتھیوںکے حوصلے جیل میںبھی بلندتھے اب بھی بلندہیں، محمد شاہد پاشا گیارہ ماہ کی اسیری جھیل کرآیاہوںجھوٹے مقدمات قائم کئے گئے،600کارکنان جیلوںمیںہیں،جن پرمقدمات تک نہیںتھے،میراکام اسیرساتھیوںکورہاکراناہے میشن لیکرآیاہوںایک ایک ساتھی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ڈپٹی کنوینر

ہفتہ 1 جولائی 2017 23:14

ہم نہ کل جھکے نہ اب جھکیں گے، آج بھی ثابت قدم ہیں،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشاہدپاشاکی سینٹرل جیل سے رہائی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کنوینرشاہدپاشاکی رہائی تازہ ہواکاجھونکاہے،وقت اورحالات نے ثابت کیاہے کہ جبروسزاکے دورکے باوجود اوربے گناہ ہوتے ہوئے سزاجھیلنے کے باوجودحق پرست ثابت قدم ہیں،ریاست نے جھوٹے اوربھونڈے الزامات لگائے جوغلط ثابت ہورہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرمحمدشاہدپاشاکی سینٹرل جیل سے رہائی کے بعدبہادرآبادپہنچنے پراراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست نمائندوںاورایم کیوایم کے ذمہ داران کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایک ایسے مرحلے پر جب حکومت کے ریاستی جبرسے بچانا مشکل لگتاتھا،اسیروںکی بڑی فہرست ہے ہمارے اجتماعی شعوراورثابت قدمی نے قوم کومشکل سے نکالاہے۔

ہمارے تحریک کے لئے اہم کرداراسیرذمہ داران کارکنان کاہے جوجیلوںمیںرہتے ہوئے اجتماعی قومی شعورکولیبک کہا۔یہ ہمارے لئے بہت خوش آئندخبرہے ہماری600کارکنان اب بھی جیلوںمیںبے گناہی کی سزاکاٹ رہے ہیں،ہم نہ کل جھکے نہ اب جھکیں گے۔نہ کل جدوجہدسے دستبردارہوئے نہ کل آج ہونگے ہم آج بھی ثابت قدم ہیں۔ ڈپٹی کنوینرمحمدشاہدپاشانے کہاکہ شبانہ روزمحنت کے نتیجے میںرہاکراکرمیرے اورساتھیوںکے حوصلے جیل میںبھی بلندتھے اب بھی بلندہیں،گیارہ ماہ کی اسیری جھیل کرآیاہوںجھوٹے مقدمات قائم کئے گئے۔

600کارکنان جیلوںمیںہیں،جن پرمقدمات تک نہیںتھے جب ان پرجرم ثابت نہیںہوا تو ان پراسلحہ اور دیگرمقدمات زبردستی قائم کردئیے گئے۔انہوںنے کہاکہ میراکام اسیرساتھیوںکورہاکراناہے میشن لیکرآیاہوںایک ایک ساتھی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ چارچارپانچ پانچ سال سے جیلوںمیںاسیرساتھیوںکوعدالتوںمیںپیش نہیںکیاجارہا۔میڈیاکودعوت دیتاہوںکہ اسیروں کاحال جیل جاکردیکھیںہم ’’پاکستان زندہ باد‘‘والے ہیںہم 23،اگست کوڈاکٹرمحمدفاروق ستارکے اعلان کے ساتھ ہیں،میںڈاکٹرمحمدفاروق ستارکوقوم کویکجااور متحدکرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مجھے 22،اگست کوبات کرنے کے لئے بلویاگیااورگرفتارکرلیاگیا۔22اگست کی رات بہت افسوس ناک تھی ،کنورنویدجمیل ،قمرمنصوراورمیں(شاہدپاشا)پریس کلب پر تھے ہی نہیںپھربھی گرفتارکیاگیا،ہماری ضمانتیں منظورکرانے سے روکی گئیں۔شاہدپاشانے کہاکہ ظلم وستم کی سیاہ رات بالآخرختم ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے گزشتہ 15روزسے ظلم کی حدکی ہوئی ہے پلنگ چھین لیاگیا،نیچے سلایاگیا،راشن چھین لیاگیا،بی کلاس ہوتے کے باوجودہمیںتھرڈکلاس مجرموںکی طرح ٹریٹ کیاگیا،ہمیںایسے ٹریٹ کیاگیاجیسے ہم عادی مجرم ہوں۔

انہوںنے کہاکہ جیل سپرئیٹڈنٹ مجرموںکی بھاگنے کی اپنی غلطیوںکی سزاہمیں(ایم کیوایم پاکستان) کے کارکنان پرظلم وستم کرکے نکالی ۔ جیل انتظامیہ کی غلطی سے مجرم بھاگے،ہم تومحب وطن پاکستانی لوگ ہیں،قانون کااحترام کرتے ہیںدیگرسیاسی جماعتوںکے قیدی فل انجوائے کررہے ہیںلیکن ایم کیوایم کے ساتھ دشمنوںجیساسلوک ہورہاہے۔میںچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتاہوںکہ ان واقعات کانوٹس لیں ،جیل کادورہ کریں،ساڑھے 23گھنٹے ایم کیوایم کے کارکنان کوایک کوٹھری میںبندرکھاجاتاہے گھرسے آنے والے کھانے کونہیںدیاجاتا،ہمیںعیدکے موقع پر جو جوڑے بھیجے گئے تھے وہ بھی چھین لئے گئے۔

انہوںنے کہاکہ کبھی کے دن برے کبھی کی راتیں،وقت ایک سانہیںرہتا،ہماری حکومت آئی توان سب کااحتساب کریں گے جومتصب ذہنیت سے ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنوںکوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے ۔قوم سے کہوںگاکہ متحدرہیںاورکسی سازش کاشکارنہ ہوں۔ہم مہاجرقوم کو متحد رکھیںگے اورپاکستان کومستحکم کریںگے۔انہوںنے پاکستان زندہ بادکافلک شگاف نعرہ بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :