ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کیخلاف بول پڑے

دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشتگردی سے ہے ، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے،جعلی میڈیا مجھے خاموش کرنا چاہتا ہے، میڈیا کے پراپیگنڈا کے باوجود آج وائٹ ہائوس میں ہوں،آزادی رائے اور آزادی اظہار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے امریکی صدر کا فوجیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

اتوار 2 جولائی 2017 13:50

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کیخلاف بول پڑے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے ،ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی کو دہشتگردی خصوصا اسلامی انتہا پسندی سے خطرہ ہے ،جعلی میڈیا مجھے خاموش کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے کینیڈی سنٹر میں سابق فوجیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے پڑے ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشت گردی سے ہے ، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ میڈیا کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اسے جعلی میڈیا قرار دے دیا ۔ صدر ٹرمپ نے کہا میڈیا کے پراپیگنڈا کے باوجود آج وائٹ ہائوس میں ہوں ۔ انہوں نے کہا آزادی رائے اور آزادی اظہار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :