حکومت کا توانائی کے شعبے میں خودکفالت کے حصول کیلئے تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیاں تیزکرنے کا فیصلہ

پاکستان گیس کی ضرورتوں کوپورا کرنے کیلئے قطر سے ایل این جی بھی درآمد کررہا ہے ،ْحکام

اتوار 2 جولائی 2017 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) حکومت تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں خودکفالت کا ہدف حاصل کیا جاسکے ۔حکام کے مطابق گزشتہ چار سال کے دوران تیل وگیس کے 98 ذخائر دریافت کئے گئے ہیں جن میں سے پانچ ذخائر صوبہ سندھ میں پچھلے پانچ ماہ کے دوران دریافت ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان گیس کی ضرورتوں کوپورا کرنے کیلئے قطر سے ایل این جی بھی درآمد کررہا ہے انہوں نے کہاکہ دنیا کی بڑی کمپنیاں اپنے ٹرمینلز اور صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے ترسیلی نیٹ ورک کے قیام کے ذریعے ایل این جی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت توانائی میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :