جے آئی ٹی کے روبرو کیپٹن صفدرکے جوابات مریم نوازکی طلبی کاسبب بنے ،رپورٹس

اتوار 2 جولائی 2017 20:40

جے آئی ٹی کے روبرو  کیپٹن صفدرکے جوابات مریم نوازکی طلبی کاسبب بنے ،رپورٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء)جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرووزیراعظم میاں نوازشریف کے دامادکیپٹن(ر)صفدرکے جوابات مریم نوازکی طلبی کاسبب بنے ،یہ انکشاف مختلف میڈیارپورٹس میں کیاگیاہے ،ان رپورٹس میں بتایاگیاہے کہ جے آئی ٹی نے کیپٹن صفدرسے سوال کیاکہ ااپ کے اورخاندان کے اخراجات کیسے اداکئے جاتے ہیں اس پرکیپٹن صفدرکاکہناتھاکہ اس کابہترجواب مریم ہی دے سکتی ہیں ،جے آئی ٹی نے کیپٹن صفدرسے دوسراسوال کیاکہ کیاآپ ٹیکس دیتے ہیں اوراگردیتے ہیں تواین ٹی این نمبرکیاہے کیپٹن صفدرکاکہناتھاکہ میں تودرویش آدمی ہوں بس گزارہ ہورہاہے میرے پاس توکئی این ٹی این نمبرنہیں ہے ،جے آئی ٹی نے استفسارکیاکہ آپ کے بیٹے نے بیرون ملک تعلیم حاصل کی اخراجات کیسے برداشت کئی کیپٹن صفدرکاکہناتھاکہ مجھے نہیں معلوم مریم نوازہی جانتی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہی جوابات تھے جن کی وجہ سے جے آئی ٹی مریم نوازکوطلب کرنے پرمجبورہوئی ۔اس لئے کہتے ہیں کہ بے وقوف دوست سے عقلمنددشمن اچھاہوتاہی۔