ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے مہاجر صوبے اور تمام اختیارات کا مطالبہ کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 جولائی 2017 23:20

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے مہاجر صوبے اور تمام اختیارات کا مطالبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جولائی ۔2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے مہاجر صوبہ اور تمام اختیارات کا مطالبہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے مہاجر صوبے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں فوج ، پولیس ان کی ہو اور تمام اختیارات دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو پھر اس سے آگے کا مطالبہ کریں گے۔ الطاف حسین نے ریمنڈ ڈیوس کے انکشافات پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ اب نعریں نہیں چلیں گے اب اپنے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے میدان میں نکلنا پڑے گا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے موجودہ ضمنی انتخابات اور 2018ء کے انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔