چین کے 6برانڈزعالمی سطح پر سمارٹ فون خریداری فہرست میں پہلے دس نمبروں میں شامل

مارکیٹ شیئرز میں ہواوے 20 ، اوپو 18.2 اور ویووہ14.1 فیصد کیساتھ سر فہرست، ایپل 9.2 فیصد کیساتھ چوتھی پوزیشن پر رہا

پیر 3 جولائی 2017 16:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء) چین کے 6برانڈزعالمی سطح پر سمارٹ فون کی خریداری فہرست میں پہلے دس نمبروں میں شامل ہو گئے ،چینی مارکیٹ شیئرز میں ہواوے ، اوپو اور ویووہ بالترتیب 20 ، 18.2 اور 14.1 فیصد کیساتھ سر فہرست، جبکہ ایپل 9.2 فیصد کیساتھ چوتھی پوزیشن پر رہا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابقبااختیار مارکیٹ ریسرچ ادارے آئی ڈی سی سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چینی مارکیٹ شیئرز میں ہواوے ، اوپو اور ویووہ بالترتیب بیس فیصد ، اٹھارہ اعشاریہ دو فیصد اور چودہ اعشاریہ ایک فیصد کے لحاظ سر فہرست رہے۔

جبکہ ایپل چوتھی پوزیشن پر رہا اور اس کا مارکیٹ شیئر صرف نو اعشاریہ دو فیصد ہے ۔ اسی مدت میں عالمی سطح پر سمارٹ فون کی خریداری کی فہرست میں پہلے پانچ نمبر وں پر سام سونگ ، ایپل ، ہواوے ، اوپو اور ویووہ شامل ہیں ۔ اور پہلے دس نمبروں میں چین کے تیار کردہ چھ برانڈز شامل ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے تیار کردہ موبائل فون چینی مارکیٹ کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی مقبول عام ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :