چین کی بڑھتی ہوئی عالمی موجودگی ترقی پذیر ممالک کیلئے ماڈل ہے ، خاتون اہلکار لائوس پارٹی

منگل 4 جولائی 2017 16:46

چین کی بڑھتی ہوئی عالمی موجودگی ترقی پذیر ممالک کیلئے ماڈل ہے ، خاتون ..
وائن ٹیائن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) لائوس کی پارٹی کی ایک اہلکار نے کہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی قیادت میں چین نے سیاسیات ، اقتصادیات اور سفارتکاری میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ عالمی سٹیج پر اس کا کردار زیادہ نمایاں ہو گیا ہے اور جو ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک مثال ہے، لائوس کے دارالخلافہ وائن ٹیائن میں چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کو ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں لائوس کی عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بیرونی تعلقات کمیشن کی سربراہ سون تھون ایگزایاچک نے کہا کہ قریباً نصف تک سی پی سی نے قومی ترقی کی طرف توجہ دی ہے اور تھریٹکل اور پریکٹیکل پہلوئوں میں تجربات سے سبق حاصل کیا ہے ، روایتی بنیاد پر ایجادات کی ہیں اور ترقی اور پیداوار جاری رکھنے میں اپنی آبادیت کو برقراررکھا ہے ، اپنے قیام کے بعد سے سی پی سی نے قومی آزادی کی جدوجہد نے چینی عوام کی قیادت کی ہے اور شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،1949ء میں عوامی جمہوریہ چین کی تاسیس کے بعد سی پی سی نے انتہائی طاقتور اشتراکی ملک بننے اور مضبوط کے ساتھ آگے بڑھنے میں چینی عوام کی قیادت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی دانشمند قیادت نے مستحکم سیاسیات تیز اور پائیدار اقتصادی ترقی ، معیار زندگی کو بہتر بنانے کے علاوہ ملک کی سفارتی سرگرمیوں نے زبردست ترقی میں رہنمائی کی ہے۔ سی پی سی اورچائنا کی پوزیشن ، فنگشن اور قوت علاقائی اور قومی اکھاڑوں دونوں میں انتہائی نمایاں ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :