وزیرعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز قطر چلے گئے

جمعرات 6 جولائی 2017 20:37

وزیرعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز قطر چلے گئے
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) وزیرعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز قطر چلے گئے ذرائع کے مطابق حسین نواز کیو آر 615 سے صبح 10بجے کے قریب دوحہ روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حسین نواز نے چھ مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا ،ْتوقع ہے کہ تحقیقاتی ٹیم اب انہیں طلب نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 60 روز کا وقت دیا تھا اور گزشتہ ہفتے عدالت عظمٰی کی طرف سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو عدالت میں جمع کرائے۔