ْعمران خان کا عدالت میں پیش نہ ہونا پاکستان کے آئینی اداروں کے ساتھ مذاق ہے،دانیال عزیز

جمعرات 6 جولائی 2017 23:16

ْعمران خان کا عدالت میں پیش نہ ہونا پاکستان کے آئینی اداروں کے ساتھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اشتہاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونا پاکستان کے آئینی اداروں کے ساتھ مذاق ہے، عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ان خیالات اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی سمیت دیگر عمارتوں پر حملہ کرنے کے الزام میں درج مقدمہ کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ 30 مئی کو بھی ہم پیش ہوئے لیکن عمران خان ابھی تک پیش نہیں ہو رہے، عمران خان کے نام کی تین بار آج بھی صدا لگائی گئی لیکن وہ آج جمعرات کو بھی پیش نہیں ہوئے،دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان مفرور ہیں اور ان کے اشتہار جگہ جگہ چسپاں ہیں، عمران خان نتھیاگلی میں مزے کر رہے ہیں لیکن اشتہاروں کے باوجود وہ ہاتھ نہیں آ رہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئینی اداروں کے ساتھ مذاق ہے، ہم نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ تین سال سے کچھ نہیں ہو رہا، ہم نے عمران خان کی جائیداد ضبطگی کی بھی درخواست دی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں اور پاکستان میں کوئی مفرور ہو تو رینجرز سے گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے، ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے رینجرز کو احکامات جاری کئے جائیں، دانیال عزیز نے کہا کہ کے پی کے میں بنائے گئے احتساب کمیشن کو ختم کر دیا گیاہے پاکستان کے اداروں پر کیچڑ اچالا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اور دیگر پارا چنار میں نہیں جا سکے مگر عمران خان کو وہاںپروٹوکول دیا گیا، ایک شخص ایف بی آر کو گالیاں دے جو مرضی کرتا پھرے دوسری طرف اداروں کے احترام کا درس دیا جاتا ہے، دانیال عزیز نے کہا کہ خود کے لئے پروٹوکول لیا جاتا ہے اور پھر ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ کس قانون کے تحت پروٹوکول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :