وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی، ریڈیو، پی این سی اے اور لوک ورثہ کے پروگراموں کے متعلق 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی وزارت اطلاعات اور متعلقہ، ذیلی اداروں کے حکام پر مشتمل نگران کمیٹی قائم کر نے کی ہدایت

جمعہ 7 جولائی 2017 23:33

وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی، ریڈیو، پی این سی اے اور لوک ورثہ کے پروگراموں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی، ریڈیو، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ( پی این سی ای) اور لوک ورثہ کے پروگراموں کے متعلق 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزارت اطلاعات اور متعلقہ، ذیلی اداروں کے حکام پر مشتمل نگران کمیٹی قائم کر نے کی ہدایت کی ہے۔

یہ کمیٹی آزادی کے 70 سال کے جشن کے سلسلے میں تخلیقی پروگراموں اورایونٹس کی ترتیب کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس سال جشن آزادی بھرپور انداز میں قومی جوش اور جذبے کے سا تھ منایا جائے گا، 14 اگست قومی آہنگی، اتحاد اور حب الوطنی کے بھر پور اظہار کا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14 اگست کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختار ریاست بن کر ابھرا۔

وزیرمملکت اطلاعات نے 14 اگست کو تحریک آزاد ی کے مشاہیر اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیروز نے برصغیر کے مسلمانوں کو برطانوی سامراج کی غلامی اور ہندو تسلط سے آزاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن تخلیقی، تفریحی پروگرامز اور ڈرامے ترتیب دے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کی بحالی سخت محنت اور جانفشانی سے ہی ممکن ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات نے قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار ایونٹ ترتیب دینے پر پی ٹی وی کی انتظامیہ اور ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پی ٹی وی جشن آزادی کی 70 سالہ تقریبات کو یادگار بنانے کیلئے اسی جذبے کے ساتھ کاوشوں کو بروئے کار لائے۔ وزیر مملکت اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کی 23 مارچ کے حوالے سے پروگرامز اور ٹرانسمیشن کے معیارکو سراہا۔ انہوں نے جشن آزادی کی تیاری سے متعلق ریڈیو پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :