باغبانوںکو باغات میں بورڈ و مکسچر کاسپرے کرنے کی ہدایت

ہفتہ 8 جولائی 2017 16:45

باغبانوںکو باغات میں بورڈ و مکسچر کاسپرے کرنے کی ہدایت
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے باغبانوں کو میٹھے کی فروخت کا بندوبست اور باغات میں بورڈ و مکسچر کاسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ باغبان موسم کی تبدیلی اور میٹھے کے پھل کی تیاری کے باعث کیڑے مار اور پھپھوند کش زہروں کا مناسب بندوبست رکھیں جبکہ ترشاوہ باغات کو 10 سی15 دن کے وقفہ سے پانی دیاجائے تاہم اگر بارش ہو جائے تو یہ وقفہ بڑھایاجاسکتاہے مگر بارش کے پانی کا مناسب نکاسی بندوبست بھی اشد ضروری ہے ۔

باغبان باغات میں پیوندکاری کا عمل شروع کردیں اور آم کے باغات کو 14دن کے وقفہ سے پانی دیں ۔ گرے ہوئے پھل اکٹھے کرکے زمین میں دبا دیئے جائیں اور کیڑوں کے حملے کابھی جائزہ جاری رکھا جائے ۔ باغبان پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کیلئے تدابیر جاری رکھیں اور شاخ تراشی کے آلات کاجائزہ لے کر ان کو تیارکریں ۔