ہندئوں اور یہود ونصاریٰ کے اشاروں پر اسلام ،پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں:ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:27

ہندئوں اور یہود ونصاریٰ کے اشاروں پر اسلام ،پاکستان کیخلاف سازشیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امام احمد رضا فاضل بریلوی کی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر باطل قوتوں کو شکست اور انتہاپسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے ،مغرب کے پروپیگنڈے اور اسلام مخالف سازشوں کو ختم کرنے کیلئے عشق رسول ﷺ کو فروغ دینا ہوگا ،انتہاپسند ،فرقہ واریت کو فروغ دینے کیلئے اسلام دشمن قوتوں کے نظریات پر گامزن ہیں ، اسلام مخالف قوتوں اور باطل نظریات کو امام احمد رضا کے فلسفے اور قلم سے بے نقاب کرنا ہوگا ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کو بے نقاب اورعلمی دلائل سے ان کا رد کیا ،باطل قوتیں اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیںعلما ومشائخ اہلسنت آگے بڑھ کر انہیں ناکام بنائیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا فاضل بریلوی کے یوم ولادت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے عشق رسول کو فروغ دیکر باطل قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے ،باطل قوتیں جو اسلام میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی تھی حضرت امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ نے عشق رسول ﷺ سے سرشار ہوکر ان باطل قوتوں کے ناپاک عزائم سے مسلم امہ کو آگاہی دی ،حقوق اہلسنت کے حصول کیلئے یکجا ہو کر اپنی طاقت کا لوہا منوانا ہوگا ،پاکستان سنی تحریک تمام محب وطن پاکستانیوں کے مسائل کا حل چاہتی ہے ، اعلیٰ حضرت نے باطل قوتوں کا مقابلہ قلم کی طاقت سے کیا ،اسلام دشمن قوتیں جو مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول ﷺ کو ختم کرنا چاہتی تھی ان کے ناپاک عزائم کو ختم کرنے کیلئے عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول منور کیا اور دنیا کو بتادیا کہ عشق رسول ﷺ کے بغیر زندگی بے معنی ہے ،انہوں کہا کہ بانی وقائدسنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے فکر اعلیٰ حضرت کو اجاگر کرکے عوام کو دین کی سربلندی پر گامزن کیا ، دو قومی نظریہ کے پاسبان امام احمد رضا نے دو قومی نظریئے کو فروغ دے کر برصغیر اور پوری دنیا پر واضع کردیا کہ مسلمان ا للہ وحدہ لاشریک کے ماننے والے اور نبی کریم ﷺ کے اُمتی ہیں ہماری عبادت دنیا کے تمام مذاہب سے جد اہے ،انہوں نے کہا کہ ہندئوں اور یہود ونصاری ٰ کے اشاروں پر اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،بانیان پاکستان کی اولادیں سر کٹوا سکتی ہیں مگر اسلام اور پاکستان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتیں ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے انشاء اللہ یہ قلعہ تاقیامت قائم دائم رہے گا ،علماء ومشائخ اور پیران عظام آگے بڑھ کر اسلام وملک دشمن سازشوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں ۔

متعلقہ عنوان :