شاہراہوں کی میٹلنگ سمیت دیگر منصوبوں کے ٹینڈز میں غیر ضروری تاخیر نہیں کی جائے ، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے محکمہ تعمیرات ٹھیکیداروں کو چار شفٹوں میں کام کرنے کو یقینی بنائیں ، منصوبوں کی مقرر کردہ سفیکیشن کیمطابق تعمیر کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ، منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے موثر نظام وضع کیا جائے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران انتظامیہ کو ہدایت

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:34

شاہراہوں کی میٹلنگ سمیت دیگر منصوبوں کے ٹینڈز میں غیر ضروری تاخیر نہیں ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی میٹلنگ سمیت دیگر منصوبوں کے ٹینڈز میں غیر ضروری تاخیر نہیں کی جائے اور محکمہ تعمیرات ٹھیکیداروں کو پابند بنائے کہ منصوبوں پر چار شفٹوں میں کام یقینی بنائیں۔ تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہوسکے۔ تعمیراتی منصوبوں کے میعار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں کی میٹلنگ سمیت دیگر منصوبوں کی تعمیر میں محکمہ تعمیرات کے ساتھ تعاون کرے،منصوبوں کی مقرر کردہ سفیکیشن کے مطابق تعمیر کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اورتمام منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے موثر نظام وضع کیا جائے،محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران شاہراہوں کی میٹلنگ کے کام کے ساتھ شہر میں ضروری کلوٹس کی تعمیر کیلئے بھی کاغذی کاروائی کو جلد مکمل کرے۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے محکمہ تعمیرات، گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی اور بلدیہ کی جانب سے دیے جانے والی بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی اسمبلی بلڈنگ کی مقرردہ کردہ مدت میں تعمیر کو ہرصورت یقینی بنائیں سزاء و جزاء کا نظام متعارف کرایا ہے جسکے تحت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں اور آفیسران کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر باز پرس کی جاتی ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جسکو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ محکموں کو استعداد کار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی بنانی ہوگی اب ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے،وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنیوالے محکمہ تعمیرات، گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی اور بلدیہ کے مابین بہتر کورڈنیشن کیلئے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔

جس سے اداروں کو بہتر انداز میں کام کرنے میں معاونت ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی مدت میں غیرضروری طولت کو ختم کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کیا جائے۔ حکومت کے پاس وسائل کی کمی نہیں تمام منصوبوں کی بروقت تعمیر اور میعار یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کو ہدایت کی ہے کہ سیوریج ٹرٹمنٹ پلانٹ، فیزII اور دنیور میں سیوریج منصوبوں پر کام شروع کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ڈویژنل پول سے گلگت بلتستان کو حصہ حصول یقینی بنانے کیلئے کمیٹی اپنا کام کررہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام میں مذید بہتر لائی جائے میں شاہراہوں سے محلق لنگ روڈز کی تعمیر کی جائے گلگت شہر میں دریا ئے گلگت کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور شہر کے خوبصورتی میں اضافے کیلئے بہت جلد منصوبے کا آغاز کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے ریورویو فیملی پارک کے تعمیر کو14اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈی جی گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے پر فضاء مقامات پر لائبریرز کی جائے تاکہ یوتھ کو مطالے کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔