فیس بک کا حیران کن منصوبے کا اعلان

سوشل ویب سائٹ نے ایک ایسا شہر بنانے کے اعلان کردیا، جو بلکل فیس بک ویب سائٹ جیسا سوشل اور آزاد ہوگا

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:58

فیس بک کا حیران کن منصوبے کا اعلان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) سوشل ویب سائٹس اور حقیقی دنیا میں بہت اور نمایاں فرق ہے، لیکن آئندہ چند برس میں اس خیال کو غلط ثابت کرنے کے لیے فیس بک نے حیران کن منصوبے کا اعلان کردیا۔جی ہاں دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے ایک ایسا شہر بنانے کے اعلان کردیا، جو بلکل فیس بک ویب سائٹ جیسا سوشل اور آزاد ہوگا۔’فیس بک شہر‘ کی تعمیر کے لیے کمپنی نے 2015 میں ہیڈ کوارٹر کے قریب 56 ایکڑ زمین حاصل کی تھی، جس پر اب خوابوں کا حقیقی شہر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس شہر میں گھر، دکان، ہوٹلز، گفٹ شاپ، پارک، سیاحتی و تفریحی مقامات اور دیگر ایسی جگہیں بنائی جائیں گی، جو اس شہر کو فیس بک جیسا بنائیں گی۔اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر میں زیادہ تر فیس بک ملازمین ہی رہائش اختیار کرسکیں گے۔فیس بک کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے اس شہر میں 12 لاکھ 5 ہزار فٹ پر مبنی اسمارٹ سپر اسٹور بھی بنایا جائے گا، جہاں دوائیوں سے لے کر گھر کے برتن اور دیگر ضروریات کی چیزیں دستیاب ہوں گی۔فیس بک نے اپنے مستقبل کے شہر کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں بچوں کو گفتگو کرتے لوگوں کے درمیان سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ سڑک کنارے لوگ ہوٹل کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے نظر آرہیہیں۔۔

متعلقہ عنوان :