نئی دہلی وزیراعلیٰ اروند کیچروال نے غریب شہریوں کو صحت کے حوالے سے خوشخبری سنادی
کسی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں آپریشن کے لئے ایک ماہ سے زیادہ کا وقت دیا جائے تو ایسے مریض کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال سے سرجری کرا لیں ان کے ہسپتال کے اخراجات دہلی سرکار ادا کرے گی، سربراہ عام آدمی پارٹی
ہفتہ 8 جولائی 2017 22:59
(جاری ہے)
صحت کی نئی سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ اگر مریض کو کوئی بھی بیماری ہے اور اسے سرکاری ہسپتال کی جانب سے ایک ماہ کے اندر سرجری کی تاریخ نہیں مل رہی تو وہ پرائیویٹ ہسپتال میں بھی سرجری کرا سکتا ہے،دہلی حکومت نے 52 اہم سرجری کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے کی رعایت دی ہے، جس میں دل کے بائی پاس آپریشن سے لیکر 8 قسم کی تھائیرایڈ سرجری، پروسٹیٹ سرجری، 9 قسم کے پائلز آپریشن، کان اور گلے وغیرہ کے آپریشن شامل ہیں۔
اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ دہلی حکومت عوام کے لئے صحت کی سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، یہ اقدام صرف دہلی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے بھی تاریخی ہے، گزشتہ تین سال میں دہلی حکومت نے 25 فیصد تعلیم پر تو 14 فیصد بجٹ صحت کی سہولیات پر خرچ کیا ہے۔دوسری طرف دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ اس سکیم کے اجرا کے بعد سرکاری ہسپتالوں کو صرف اتنا کرنا ہو گا کہ وہ سہولت یا وقت نہ ہونے پر مریض کو پرائیویٹ ہسپتال میں ریفر کر دیں، آج صحت کی خدمات اتنی مہنگی ہیں کہ مڈل کلاس بھی نہیں برداشت کر سکتی، اب دہلی کے تمام شہریوں کا حکومت علاج کرائے گی،جبکہ سرکاری ہسپتالوں کو بھی وسعت دینے کے لئے انتظامیہ جتنا پیسہ مانگے گی اتنا دیں گے۔دوسری طرف دہلی کے شہریوں نے وزر اعلیٰ اروند کیجریوال کے اس اقدام کو سراہتے ہو ئے اسے عوام کے لئے بہترین قدم قرار دیا ہے۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.