ہم مہاجر قوم کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے قوم کو متحد اور یکجاء کرنا چاہتے ہیں, وسیم احمد

ہماری سیاست کا مقصد قوم کی خدمت اور قوم کو مسائل سے چھٹکارہ دلانا ہے،رہنما مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان)

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:12

ہم مہاجر قوم کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے قوم کو متحد اور یکجاء ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) کے جوائنٹ سیکریٹری وسیم احمد نے کہا کہ تضحیک آمیز مہاجر مخالف نعرے عضبیت کوپروان چڑھانے کی سازش ہے ،ہمارا موقف اور نظریہ بالکل واضح ہے ،ہم مہاجر قوم کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے قوم کو متحد اور یکجاء کرنا چاہتے ہیں ہمارا کسی قومیت سے کوئی اختلاف یا کسی کے مخالف نہیں ۔

وسیم احمد نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد قوم کی خدمت اور قوم کو مسائل سے چھٹکارہ دلانا ہے کسی کی د ل ا عزاری یا حقوق پرڈاکہ ڈالنا قظعً نہیں، مہاجر مخالف قوتیں انڈیا اور سمندر کے طعنے اور نعرے دینے یا لکھنے سے ہمارے ارادے اور حوصلوں کو کم نہیں کرسکتی اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے انکی پستی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وسیم احمد نے عارضی بیت الحمزہ پر لیاقت آباد سے آئے بزرگوں کے وفد سے ملاقات کی اور کہاکہ مہاجر ووٹ صر ف مہاجر وں کی نمائندگی کرنے والی جماعت کیلئے ہے،مہاجر قوم کو تقسیم اور انتشار کا شکار سمجھنے اور طعنہ دینے والوں کو بہت جلدپتہ چل جائے گاکہ مہاجر قوم تقسیم نہیں بلکہ پہلے سے کئی گنازیادہ مضبوط اور طاقتورقوم کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔

وسیم احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہاجروں کے ساتھ رکھے جانے والا درہرا معیار اور رویہ مایوسی اور محرمیوں کو ہوادینے کا باعث بن رہا ہے، شہر کے وسائل اور اختیارات پر مہاجر قوم کا بھی اتنا ہی حق اور حصہ ہے جتنا کہ دوسری بڑی قومیتوں کا ہے،ہم صرف مہاجر قوم کی نہیں بلکہ دیگر دوسری قومیتوں کی انکے اعداد و شمار کے مطابق حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔#

متعلقہ عنوان :