اگر دہلی میں کسی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں آپریشن کیلئے ایک ماہ سے زیادہ کا وقت دیا جائے تو ایسے مریض کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال سے سرجری کرا لیں ان کے ہسپتال کے اخراجات دہلی سرکار ادا کرے گی
وزیر اعلی اروند کیچروال نے غریب شہریوں کو خوشخبری سنا دی
اتوار 9 جولائی 2017 15:30
(جاری ہے)
صحت کی نئی سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ اگر مریض کو کوئی بھی بیماری ہے اور اسے سرکاری ہسپتال کی جانب سے ایک ماہ کے اندر سرجری کی تاریخ نہیں مل رہی تو وہ پرائیویٹ ہسپتال میں بھی سرجری کرا سکتا ہے، دہلی حکومت نے 52 اہم سرجری کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے کی رعایت دی ہے، جس میں دل کے بائی پاس آپریشن سے لے کر 8 قسم کی تھائیرایڈ سرجری، پروسٹیٹ سرجری، 9 قسم کے پائلز آپریشن، کان اور گلے وغیرہ کے آپریشن شامل ہیں۔
اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ دہلی حکومت عوام کے لئے صحت کی سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، یہ اقدام صرف دہلی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے بھی تاریخی ہے، گزشتہ تین سال میں دہلی حکومت نے 25 فیصد تعلیم پر تو 14 فیصد بجٹ صحت کی سہولیات پر خرچ کیا ہے۔دوسری طرف دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ اس سکیم کے اجرا کے بعد سرکاری ہسپتالوں کو صرف اتنا کرنا ہو گا کہ وہ سہولت یا وقت نہ ہونے پر مریض کو پرائیویٹ ہسپتال میں ریفر کر دیں، آج صحت کی خدمات اتنی مہنگی ہیں کہ مڈل کلاس بھی نہیں برداشت کر سکتی، اب دہلی کے تمام شہریوں کا حکومت علاج کرائے گی، جبکہ سرکاری ہسپتالوں کو بھی وسعت دینے کے لئے انتظامیہ جتنا پیسہ مانگے گی اتنا دیں گے۔ دوسری طرف دہلی کے شہریوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اس اقدام کو سراہتے ہو ئے اسے عوام کے لئے بہترین قدم قرار دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.