پاکستان میں کپاس کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ

پیر 10 جولائی 2017 16:14

پاکستان میں کپاس کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) رواں سال دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار 22.9ملین ٹن اور کھپت 24.3ملین ٹن ہو گی جبکہ چین اور بھارت میں کپاس کی کاشت میں کمی کے برعکس پاکستان میں کپاس کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ ہو گیا ہے ،ماہرین زراعت نے بتایاکہ رواں سال کپاس کی پیداوار میں کمی کی بنیادی وجہ چین میں پچھلے سالوں کی نسبت کپاس کے کاشتہ رقبہ میںواضح کمی ہے جبکہ چین میں امسال روئی کی قیمتیں مستحکم رہنے کے روشن امکانات ہیں، انہوںنے بتا یا کہ بھارت میں بھی پچھلے سالوں کی نسبت 12ملین ہیکٹر رقبہ کی بجائے 11.3ملین ہیکٹر رقبہ پر کپاس کاشت ہوئی ہے جبکہ رواں سال بنگلہ دیش میں بھی روئی کی کھپت میں اضافہ متوقع ہے، ماہرین زراعت کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھارت اور امریکہ میں کپاس کی پیداوار میں کمی کے امکانات ہیں جبکہ چین روئی کی درآمد میں بھارت کی نسبت پاکستان میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :