قاتیف :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکا ر اور 2شہری زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 جولائی 2017 20:48

قاتیف :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکا ر اور 2شہری زخمی ..
جدہ( اردو پوائنٹ تازہ ترین۔11جولائی 2017) : نامعلوم افراد کی فائرنگ کی وجہ سے دو مختلف جگہوں پراتوار کی شام کوایک سیکورٹی اہلکار اور 2 شہری زخمی ہو گئے۔پولیس مشرقی صوبے میں فائرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے اور حملہ آوروں کو تلاش کر رہی ہے۔مشرقی صوبے کی پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل زید ال روقیتی کا کہنا ہے کہ ایک سیکورٹی اہلکار کو ایک نجی گاڑی چلاتے ہوئے نشانہ بنایا گیااور پہاڑی سے ٹکرانے پر چوٹیں آئیں ۔

(جاری ہے)

ابھی سیکورٹی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے اور زمہ داروں کو تلاش کرنے کی بھرپور کو شش کی جا رہی ہے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندے کے مطابق قاتف پولیس کو فائرنگ کے ایک اور واقعے میں کی اطلاع قاتف کے سینڑل ہسپتال سے ملی ہے کہ دو افرادعوامیہ ٹاون میں اپنے گھر کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ کی وجہ سے زخمی پائے گئے ہیں۔زیدال روقیتی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے بیانیات لے لئے گئے ہیں اورمجرموں کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔قاتیف میں گزشتہ ہفتے سیکورٹی اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملوں کے مختلف واقعات سامنے آئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 6زخمی ہوئے۔