دبئی میں برطانوی صحافی بیوی کو ہتھوڑے سے ہلاک کرنے کے شک میں گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 جولائی 2017 20:48

دبئی میں برطانوی صحافی بیوی کو ہتھوڑے سے ہلاک کرنے کے شک میں گرفتار
دبئی( اردو پوائنٹ تازہ ترین۔11جولائی 2017) : دبئی میں رہنے والے ایک برطانوی اخبار کے صحافی کو اپنی بیوی کو ہتھوڑے سے قتل کرنے کی الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔دبئی پولیس نے60 سالہ فرانسس میتھیوگلف نیوزکے ایڈیٹر کو اس کی بیوی جین میتھیو کوجمیرا ہاوس میں مردہ پائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ یہ جوڑہ دبئی کی برطانوی کمیونٹی میں اچھے سے جاناجاتا تھااور پچھلے 30سال سے ایمرٹ میں مقیم تھا۔

برطانوی کمیو نٹی کے بہت سارے لوگوں نے کل ساشل میڈیا پر جین میتھیوکے قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔دبئی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی پبلک پولیس نے عورت کے قتل کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں جس کا کہنا ہے کے ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔گلف نیوز کے چیف ایڈیٹر اوراشاعت کے ایگزیکٹوڈرائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس حادثے کا سن کر ہمیں بے حد افسوس ہوا اور حیرت زدہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسس 1994-2005تک اخبا ر کے ایڈیٹر تھے۔وہ ایک معزز صحافی ہے اور مشرق وسطی میں اپنی بصیرت کی وجہ سے جانا جاتا تھااس واقعے کے دوران وہ ایک ایڈیٹر کی حیثیت رکھتا تھا۔اس کے علاوہ جین اور فرانسس نے دبئی میں برطانوی کمیونٹی کے لئے بہت فعال کردار ادا کیا ہیے۔فرانسس میتھیو علاقے کے طویل مدتی خدمت کرنے والے صحافیوں میں سے ایک تھا اور متحدہ عر ب امارات کی خبریں اکھٹے کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں میں جانا جاتا تھا۔

وہ ون چیسٹر کالج کا سٹوڈنٹ تھا اس کے علاوہ عربی اور اسلامیات کی تعلیم کے لیے اکسٹر یونیوورسٹی بھی جا چکا تھا۔فرانسس میتھیوکی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ 1995میں گلف نیوز کے ایڈیٹر کے طور پر کام کرنے سے پہلے ایک دہائی تک معشیت کے انٹیلی جنس یونٹ کے لئے بھی کام کر چکا ہے۔