قراقرم یونیورسٹی سکردو کیمپس میں طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

بدھ 12 جولائی 2017 12:27

قراقرم یونیورسٹی سکردو کیمپس میں طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء)قراقرم یونیورسٹی سکردو کیمپس میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ وطالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے‘ لیپ ٹاپ پنجاب یوتھ انسٹیٹیوٹ پروگرام کے تحت تقسیم کیے گئے‘ اس سے قبل بھی ایسے پروگراموں کے تحت لیب ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں‘ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات کیلئے مختلف یونیورسٹیوں اور فنی تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستوں پر داخلے دیے جاچکے ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کوششوں سے گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات مختلف میڈیکل کالجز‘فنی اداروں اور انجینئرنگ کالجوں میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں‘ اس موقع پر گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا‘جوغریب اور میرٹ پر آنے والے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔