امریکی ٹیکنالوجی کا ادارہ ایپل چین میں اپنا پہلا ڈیٹا سینٹر قائم کر ے گا

گوئی یان نیو ایریا میں واقع سینٹر پر ایک بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی

بدھ 12 جولائی 2017 16:59

امریکی ٹیکنالوجی کا ادارہ ایپل چین میں اپنا پہلا ڈیٹا سینٹر قائم کر ..
ہوئی یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) امریکہ کے ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے ادارے ایپل ا ن کارپوریشن نے چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی جو میں اپنا پہلا چینی ڈیٹا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کا اعلان کمپنی نے بدھ کو کیا ہے، ایک بلین امریکی ڈالر کی کنٹریکٹ شدہ سرمایہ کاری یہ ڈیٹا سینٹر جو گوئی یان نیو ایریا میں واقع ہو گا ، سرزمین چین پر آئی کلائوڈ سروسز کی پیشکش کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات کمپنی نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ہے ، نیا سینٹر کلیتاً قابل تجدید توانائی پر چلے گا اور جنوبی چین میں پائلٹ گرین ڈیٹا سینٹر پراجیکٹ بن جائے گا ۔یہ بات گوئی یان نیو ایریا کی سرکاری ویب سائٹ پر بتائی گئی ہے۔ایپل کی نائب صدر ماحولیات۔ پالیسی اور سماجی منصوبہ جات لیسا جیکسن نے کہا کہ پائیدار ترقی میں گوئی جو کی کوششیں متاثرکن ہیں اور یہ صوبہ ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے میں انتہائی موزو ں مقامات میں شامل ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :