سعودی عرب کے ویزہ قوانین میں تبدیلی ،ْوزٹ ویزہ میں توسیع ممکن ہوگئی

فیملی وزٹ ویزے جاری کرانے والے آن لائن توسیع کراسکیں گے ،ْمحکمہ پاسپورٹ

بدھ 12 جولائی 2017 21:54

سعودی عرب کے ویزہ قوانین میں تبدیلی ،ْوزٹ ویزہ میں توسیع ممکن ہوگئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت پہنچنے کی تاریخ سے 180دن تک ’’ابشر‘ سسٹم ‘کے ذریعے فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق محکمے کا کہنا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے جاری کرانے والے آن لائن توسیع کراسکیں گے۔محکمے کا کہنا ہے کہ توسیع کے خواہشمند افراد کو ویزہ ختم ہونے سے 7دن پہلے درخواست دینا ہوگی ۔ویزے میں توسیع مملکت آنے کی تاریخ سے 180دن تک کی ہوسکتی ہے اس سے زیادہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :