بدعنوان لٹیرے حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے،ڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیر
دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، علامہ سیدعقیل انجم قادری جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سیاسی جماعتوں کا امتحان شروع ہو چکا ہے کہ وہ کرپٹ حکمرانوں کو بچاتی ہیں یا منطقی انجام تک پہنچاکرکرپشن کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرتی ہیں جگنو پیلس ٹنڈو آدم میںسید الشہداء حضرت امیر حمزہ کانفرنس سے خطاب
جمعہ 14 جولائی 2017 19:11
(جاری ہے)
بروز جمعہ جگنو پیلس ٹنڈو آدم میںسید الشہداء حضرت امیر حمزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم قریہ قریہ نظام مصطفی ﷺ کا پیغام پہنچار ہے ہیں قوم بیدار ہوجائے ممتاز حسین قادری کے مشن کی تکمیل کیلئے نظام مصطفی ﷺ کو ووٹ دے انشاء اللہ اس نظام سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گاکرپشن ،لاقانونیت ،بدعنوانی اور دھشت گردی سے ملک کو نجات ملے گی قوم کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔
کانفرنس سے جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدرعلامہ سید عقیل انجم قادری ،ناظم علی آرائیں ،پیر امیرحمزہ باپو،مفتی نوید انجم فریدی ،ڈاکٹر محمدمبین قادری ،برادر محمد انورقادری ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ ڈاکٹرمحمد یونس دانش ،محمد شکیل قاسمی ،محمد رضوان شیخ ،مہتاب نورانی ،غلام مرتضی جونیجو،رئیس بابل مگسی، ریحان کے کے ،بابا مظفر قریشی ،پیر عبداللہ ،نظام علی سیال ،علی محمد ساند،عبدالرزاق آرائیںودیگرنے خصوصی شرکت کی ،آخرمیں پیر سید سجاد حسین شاہ باپو نے دعا فرمائی۔صوبائی صدر علامہ سیدعقیل انجم قادری ودیگر مقررین نے اپنے خطاب میں سیدالشہداء سیدناامیرحمزہ ؓ کے مناقب وفضائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ خاندان نبوت ﷺ کے عظیم شہید حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ اوردین کی سربلندی کیلئے جام شہادت نوش کیاآج ان کے نام لیواقانون ناموس رسالت 295-Cاور عقیدہ ختم نبوت میں کسی بھی قسم کی ترمیم کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.