جاپانی جوڑا دبئی کے ساحل پر قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 جولائی 2017 22:45

جاپانی جوڑا دبئی کے ساحل پر قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین15جولائی 2017ء) جاپانی جوڑا دبئی کے ساحل پر قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ساحل پر قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے جاپانی جوڑے کو عدالت کی جانب سے سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مارچ کے ماہ میں دبئی کے ساحل سے گرفتار ہونے والے غیر شادی شدہ جاپانی جوڑے کو جرم ثابت ہونے پر 1 ماہ جیل جبکہ اس کے بعد دبئی سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ جوڑے کو ایک پولیس افسر کی جانب سے قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا تھا۔ جوڑے نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر انہیں نرم سزا سنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :