بھارت نے متنازع علاقے سے فوج واپس نہ بلائی تو شرمندگی کا سامنا کرے گا، چین

اتوار 16 جولائی 2017 14:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) چین نے بھارت کو خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے متنازعہ علاقے ڈوکلام سے فوجیں نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، ۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ڈوکلام سے فوجیں بلانے تک مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اگر بھارت نے ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سرکاری خبررساں ادارے چن ہوا نے کہا ہے کہ جب تک بھارت سرحدی علاقے ڈوکلام سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتا اس وقت تک مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بھارت نے متنازعہ علاقے ڈوکلام میں فوج بھیج رکھی ہے جہاں چینی فوج سڑک تعمیر کر رہی ہے۔ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو چین کو اس پر سٹریٹیجک برتری حاصل ہو جائے گی…

متعلقہ عنوان :