حکومت اپنے خلاف سازش کا بے بنیاد واویلا کر رہی ہے ‘ اعتزاز احسن

اپوزیشن جمہوری نظام کے خلاف نہیں ،حکمران اس کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں‘ انٹر ویو

اتوار 16 جولائی 2017 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اپنے خلاف سازش کا بے بنیاد واویلا کر رہی ہے اور پوری قوم اس سے آگاہ ہے ، اپوزیشن کی کوئی بھی جماعت جمہوری نظام کے خلاف نہیں بلکہ حکمران خود اس کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ حکمران خاندان کی طرف سے جے آئی ٹی میں پیش کئے جانے والے ثبوتوں کے حوالے سے روز نیا انکشاف سامنے ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک منصوبہ بندی کے تحت سازش کا واویلا کر کے دًھول اڑائی جارہی ہے لیکن قوم حکمرانوں کے چہرے پہچان چکی ہے ۔ حکمران جماعت بتائے ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے لیکن یہ نہیں بتائیں گے کیونکہ ان کے پاس ا س کا کوئی جواب نہیں ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی اس سے دریغ نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں جمہوری نظام کے حق میں ہیں ۔ کرپشن میں لتھڑے ہوئے حکمران نظام کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکمران تسلیم کر لیں کہ وہ منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے ، حکمران جو مرضی کرلیں پانامہ لیکس سے اپنا پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :