معمولی سی بارش نے حکومت اور کے الیکٹرک کے دعوئوں اور کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن
کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کی جائے ،صوبائی و بلدیاتی حکومتیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے سنگین صورتحال کو بہتر کریں
اتوار 16 جولائی 2017 20:12
(جاری ہے)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ایک طرف تو عوام کو پانی فراہم کرنے پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے دوسری جانب بارش کے باعث سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام موجود نہیں جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ،شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پانی کی منصفانہ تقسیم کرے اور شہریوں کودرپیش مسائل سے نجات دلائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش سے ندی نالوں کا پانی گلیوں ، چوکوں اور چوراہوں پر جمع ہے جبکہ کراچی میں بیشتر مقامات پر کچرے کے ڈھیر جمع ہے جس سے شہریوں میں تعفن سے بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے اگر فی الفور صفائی و ستھرائی کے اقدامات نہ کیے گئے تو شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔کے ایم سی اور متعلقہ ادارے صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کریں ۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی نے شہر کراچی کی نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے ۔کے الیکٹرک کی کارکردگی سابقہ کے ای ایس سی سے بدتر ہوگئی ہے ۔کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں اور اداروں کی200 ارب روپے سے زائد واجب الادا رقم بھی واپس نہیں کررہی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لے کر کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کرے ۔صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور اختیارات و فنڈز کی کمی کا رونا رونے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.