کوئٹہ، مگرمچھ کے آنسو بہانے اور دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ،موسیٰ بلوچ

ضمنی انتخاب کے اگلے روز ہی اتحاد کا خاتمہ خوشیاں منانے والوں کیلئے ماتم کا مقام ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی ہیومن رائٹس سیکرٹری

اتوار 16 جولائی 2017 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) مگرمچھ کے آنسو بہانے اور دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیاضمنی انتخاب کے اگلے روز ہی اتحاد کا خاتمہ خوشیاں منانے والوں کیلئے ماتم کا مقام ہے پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے پر بلوچستانی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے اپنے بیان میں بلوچ قوم کی جانب سے پارٹی امیدوار میر بہادر خان مینگل کے حق میں ووٹ کاسٹ کرنے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی ‘ ایچ ڈی پی ‘ اے این پی کے مشترکہ امیدوار کے حق میں ووٹ ہماری جیت ہے اتحادی جماعتوںکے بھی مشکور ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے متحد ہو کر پارٹی امیدوار کی تگ و دو کی اس دوران ہمارے دو ساتھی شہید ملک نوید دہوار اور شہید ظریف دہوار بھی ہم سے جدا ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت کی جیت پر خوشیاں منانے والوں کیلئے یہ ماتم کا مقام ہے کہ ضمنی انتخاب کے اگلے روز ہی ان کا اتحاد ختم ہوگیا اور مذہبی رہنماء کے مرکزی رہنماء نے بھی ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرست حکومت کیلئے ایک اور انتخابات کیلئے الگ ہو کر نفرتیں پھیلا رہے ہیں بلوچستان نیشنل آئندہ عام انتخابات میں کلین سوئپ کر کے بلوچ قوم کو مایوس نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال حکومت کرنے والوں کو ضمنی انتخاب میں بدترین شکست کے بعد اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے مفاد پرستوں کا وقت ختم ہونے کو ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی بلوچستان نیشنل پارٹی ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک وژن کا نام ہے جس کا مقصد صرف اور صرف بلوچستانی عوام کے مفادات کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ہے ۔

متعلقہ عنوان :