شاہین ایئر کے تعاون سے پاکستان کے سب سے بڑے ٹریول ٹریڈ شو کا انعقاد
شاہین ایئر لائن کے لینڈ مارک کمیونیکیشنز کے ساتھ ٹریول ٹریڈ شو سے پاکستانی سیاحتی انڈسٹری کو دنیا بھر میں فروغ ملے گا
پیر 17 جولائی 2017 18:41
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین ایئر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر -نارتھ، محمد واثق نے کہا،’’شاہین ایئر میں ہم ایوی ایشن کی صنعت کی قابلیت سے بخوبی واقف ہیں اور اس بات سے بھی آگاہ ہیں کہ حکومت، انڈسٹری اور عوام کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون ضروری ہے تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔
پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ اپنی شراکت کے ذریعے ہم اپنے تجارتی تعلقات کومضبوط بنانے اور پاکستان کے سیاحتی سیکٹر کو نہ صرف مقامی آبادی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے درمیان فروغ دینے کے لیے تیار ہیںجنہوں نے حال ہی میں پاکستان کا سفر کرنا شروع کیا ہے۔‘‘تقریب کے دوران شاہین ایئر نے ملک کے لیے ایک مضبوط فضائی رابطے کی اہمیت پر بھی زور ڈالا تاکہ لاکھوں افراد کے لیے معاشی تبدیلی لائی جا سکے اور سرمایہ کاری کے لیے مارکیٹ کی نشوونما ، سیاحوں کے لیے خدمات میں بہتری اور ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔شاہین ایئر انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا پاکستان ٹریول مارٹ عالمی سطح کی ایک سفر ی اور سیاحتی نمائش ہے جو کراچی ایکسپو سینٹر میں 24سے 26نومبر، 2017تک منعقد ہوگی۔ اس نمائش میں ممتاز ایئرلائنیں، ٹریول ایجنٹس، ہوٹلز، ٹور آپریٹرز، ٹیکنالوجی پارٹنرز اور آن لائن بکنگ کمپنیاں حصہ لیں گی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.