محکمہ تعلیم کے جنرل کیڈر اور میونسپل کیڈر کو کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ،مستقبل قریب میں ان دونوں کیڈرز کو برابری کی بنیاد پر تمام سہولتیں حاصل ہونگیں ،میونسپل سکولوں کو بھی سرکاری سکولوں کی طرح اپ گریڈ کیا جائے گا ،اس میں خالی آسامیوں کو بھی جلد پُر کیا جائیگا
چیف ایگزیکٹوافسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کا ٹیچرز یونین چکوال کی تقریب حلف برداری سے خطاب
پیر 17 جولائی 2017 19:26
(جاری ہے)
جبکہ تقریب سے صدر طلعت محمود، نائب صدر آل رضا، سیکرٹری نشرو اشاعت طارق محمود، سیکرٹری فنانس نرگس ناہید، معاون خزانچی طارق محمود، عزیزہ بیگم ، نصرت شابان ، شفیہ بی بی،اور محمد فاروق نے بھی خطاب کیا۔
سیکرٹری جنرل عابدہ حلیمہ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ضلع چکوال میں دس میونسپل کیڈر کے سکول چل رہے ہیں اور ایم سی کیڈر کے ٹیچرز بیس اور بچیس سال کی ملازمت مکمل کرنے کے باوجود 9نمبر سکیل میں جمود کا شکار ہیں، ان سکولوں میں پی ایس ٹی اساتذہ کی 29آسامیاں جبکہ ای ایس ٹی کی سات آسامیاں خالی ہیں جبکہ جنرل کیڈر کے اساتذہ کو ترقی کے بہت سارے مواقعے ہیں جو میونسپل کیڈر کو حاصل نہیں پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر اللہ بخش قیصر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اس وقت پانامہ پیپرز میں جو خفت اٹھانی پڑ رہی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے اساتذہ کی تذلیل کر رکھی ہے اور اساتذہ کو بے توقیر کرنے کا کوئی موقع حکومت خالی جانے نہیں دے رہی۔ انہوں نے تمام اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ، انشاء اللہ اساتذہ کے حقوق چھین کر حاصل کیے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے خطاب میں نئے حلف اٹھانے والے عہدیداروںکو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ میرے دروازے تمام محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کیلئے کھلے ہیں اور جلد ہی ایک واضح تعلیمی پالیسی سامنے آرہی ہے اور ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام سے تمام مسائل اب انشاء اللہ عوام کی دہلیز پر حل ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.