حکومت ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،ثناء اللہ خان زہری
بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی ہرطرح سے مدداور بحالی کیلئے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان
پیر 17 جولائی 2017 21:26
(جاری ہے)
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری(منصوبہ بندی وترقیات)ڈاکٹر عمر بابر، سیکرٹری خزانہ، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ڈاریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یاکہ حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر صوبے کے 20اضلاع کوحساس قرار دیا گیا ہے جبکہ لسبیلہ، خضدار، ژوب ، وڈھ اور سبی کے علاقوں میں اب تک 24افراد جان بحق ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور ٹیمیں بروقت روانہ کردی گئی ہیں اور متاثرہ افراد میں خوراک، ٹینٹ اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں 15جولائی سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہے گا وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ الرٹ ہے، جبکہ صوبے کے کسی حصے میںسیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ صوبائی وزیر میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو بتایا کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور متاثرہ علاقوں میںضروری امدادی اشیاء بھجوائی جارہی ہیں، انہوں نے پی ڈی ایم اے کو خوراک اورخیمے وغیرہ خریدنے کے لئے ضروری فنڈز کے اجرأاور بارشوں سے جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی فراہمی کی طریقہ کار کو آسان بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کو فنڈز کے بروقت اجراء اور جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی فراہمی کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سیلابی ریلوں سے گر جانے والے پُل کی فوری بحالی سمیت متاثرہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کااظہاراور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.