اب مچھروں کو مچھر ہی ختم کریں گے،امریکا میں پہلا تجربہ
نرمچھر مادہ سے میلاپ کریں گے جس کے بعد وہ انڈے دینے یا انڈوں سے بچے پیداکرنے کے قابل نہیں رہیں گے
منگل 18 جولائی 2017 12:13
(جاری ہے)
کمپنیوں نے ’ڈیبگ پروجیکٹ‘ کے تحت نر مچھروں کی کئی وقت تک خصوصی کیمیکل کے ذریعے خاص لیبارٹری میں افزائش کی، جہاں ان مچھروں کو ’والباکیا‘ نامی بیکٹیریا دیا گیا، جس سے یہ مچھر انسانوں کو کاٹنے کی عادت سے محروم ہوگئے۔
ماہرین کے مطابق مچھروں کی خصوصی بیکٹیریا کے ذریعے افزائش کے ذریعے یہ انسان دوست بن گئے، جس کے بعد یہ انسانوں کو نہیں کاٹیں گے اور نہ ہی کوئی بیماری اور وائرس پھیلائیں گے۔یہ خصوصی نر مچھر ایسے مادہ مچھروں سے میلاپ کریں گے، جو پہلے ہی علاقے میں موجود ہوں گے، لیکن ان کے ملاپ سے مادہ مچھر انڈے دینے یا انڈوں سے بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ماہرین کے مطابق اس عمل کے ذریعے مچھروں کی آبادی آہستہ آہستہ کم ہوگی اور اس سے یہ اندازہ بھی لگایا جاسکے گا کہ کس علاقے میں کتنے مچھر ہیں اور اسی حساب سے ایسے ہی لاکھوں نر مچھر تیار کرکے اس علاقے میں چھوڑے جائیں گے۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کے لیے ماہرین نے کیلی فورنیا کے 300 ایکڑ رقبے پر پھیلے ایک علاقے کا انتخاب کیا، جہاں 14 جولائی سے لاکھوں کی تعداد میں یہ مچھر چھوڑے جا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق بیک وقت 10 لاکھ نر مچھروں کو مرحلہ وار لیبارٹری سے خصوصی وین کے ذریعے علاقے میں لے جاکر چھوڑا جائے گا۔خیال رہے کہ ان مچھروں کو خصوصی طور پر زیکا وائرس، چکن گونیا اور ڈینگی وائرس پھیلانے والے خصوصی مادہ مچھروں کو ختم کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.