ماں کی خواہش پر 20سال سے عورتوں کی طرح رہنے والاچینی نوجوان

نوجوان نے ویڈیو وشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ،پوری دنیا میں وائرل،40 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے

منگل 18 جولائی 2017 17:02

ماں کی خواہش پر 20سال سے عورتوں کی طرح رہنے والاچینی نوجوان
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) چین میں ایک 50 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ گذشتہ 20 سالوں سے خاتون بن کر زندگی بسر کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا کہ بہن کی موت کے بعد اس نے اپنا یہ روپ بنا رکھا اور اس نے اپنی ماں کی بگڑتی ذہنی حالت کو بہتر بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

(جاری ہے)

پیئر ویڈیوز نام کی کمپنی کے اس ویڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 42 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے دوسرے نیوز پلیٹ فامز پر بھی خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں گوانگشی علاقے کے گوئلن میں رہنے والا یہ شخص اپنی بوڑھی ماں کے سامنے چینی خواتین کے روایتی لباس میں نظر آ رہا ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ ایک آدمی جو اپنی ماں کی خوشی کے لیے 20 سال سے لڑکی بن کر رہا ہے، ہمیں اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ایک اور تبصرے میں کہا گیا ہے کہ یہ آدمی عورت کے طور پر خوبصورت نظر آ رہا ہے۔دوسری طرف کچھ لوگ یہ شبہ بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ کہیں یہ آدمی اپنی جنسیت کو چھپانے کے لیے ماں کے دکھ کا سہارا تو نہیں لے رہا۔

متعلقہ عنوان :